انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، روپے کی قدر مزید بہتر ہو گئی ، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20 پیسے کی کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 238 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کےبعد انڈیکس 64 ہزار 753 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More