آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیش گوئی

ہم نیوز  |  Jan 07, 2024

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رواں ماہ قرض کی اگلی قسط کی منظوری کیساتھ  ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشنگوئی کی کر دی گئی۔

مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ 11 تاریخ کو قرض کی اگلی قسط کی منظوری کے ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 277 روپے یا اس سے نیچے آسکتی ہے۔

علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں کمی کی ایک اور وجہ بھی ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 دسمبر کے بعد اب تک 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

ہونڈا،سوزوکی،ٹیوٹا کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی

اسٹیٹ بینک نے اس اضافے کا سبب صرف اتنابتایا کہ حکومت کے سرکاری ان فلوز میں اضافہ ہوا ہے۔ دو ارب ڈالر آنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 8.2 ارب ڈالر ہو گیا جبکہ مجموعی ذخائر 13.2 ارب ڈالر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More