رونالڈو نے بہترین گول سکورر کا ’میراڈونا ایوارڈ‘ جیت لیا

اردو نیوز  |  Jan 05, 2024

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی فٹبال کلب النصر کے کپتان اور پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے رواں ماہ دبئی گلوب سوکر ایوارڈز سے قبل بہترین گول سکورر کا ’میراڈونا ایوارڈ‘ جیت لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق دبئی سپورٹس کونسل کے تعاون سے گلوب سوکر ایوارڈز کے 14ویں ایڈیشن کی تقریب دی پام آن پام جمیرہ میں جمعے کو منعقد ہوگی۔

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی دنیا میں اپنے حریف فرانس کے کیلان مباپے،انگلینڈ کے ہیری کین اور ناروے کے ارلنگ ہیلنڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پرتگالی سپر سٹار کی یہ اہم کامیابی ان کی انفرادی کامیابیوں کی شاندار فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

النصر کلب کے کپتان 38 سالہ رونالڈو سعودی پرو لیگ ٹائٹل چیلنجرز النصر کے لیے پہلے ہی 34 بار لیگ گیمز میں سکور کر چکے ہیں۔

فٹبال کی دنیا کے آل ٹائم ریکارڈ گول سکورر 873  کے ہندسے کے ساتھ دبئی گلوب سوکر ایوارڈز میں بہترین کھلاڑی، بہترین مڈل ایسٹ پلیئر اور شائقین کے پسندیدہ کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے بھی میدان میں ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی گلوب سوکر ایوارڈز کی 11 اہم کیٹیگریز اور چھ ڈیجیٹل کیٹیگریز میں ووٹنگ کے دوسرے اور آخری راؤنڈ میں دنیا بھر میں فٹ بال کے شائقین کی جانب سے پانچ کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔

 رونالڈو نے کیلان مباپے اور ہیری کین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوٹو انسٹاگراماس پورے عمل کے دوران ووٹوں کی تعداد اب تک سات کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جو گذشتہ سال 2022 کی تعداد سے دو گنا زائد ہے۔

گلوب سوکر کی جیوری میں اطالوی سابق فٹبالر فرانسسکو ٹوٹی، سابق ہسپانوی فٹبالر آئیکر کیسلز، پرتگال کے سابق فٹبالر لوئیس فیگو اور سابق اطالوی فٹبالر 75 سالہ مارسیلو لیپی سمیت فٹ بال دنیا کی 30 سے ​​زیادہ اہم شخصیات حتمی انتخابی عمل میں شامل تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More