انڈیا: خاتون کا اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ ٹرین میں 13 گھنٹوں تک سفر

اردو نیوز  |  Jan 05, 2024

انڈیا میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے انجانے میں اپنے شوہر کی لاش کے ساتھ 13 گھنٹوں تک ٹرین کا سفر کیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد سے ایودھیا جانے والی سبرمتی ایکسپریس ٹرین میں پیش آیا۔

اس ٹرین میں سورت سے ایک شخص اپنے اہلخانہ اور ایک ایسوسی ایٹ سمیت سوار ہوا اور ٹرین چلنے کے کچھ دیر بعد وہ شخص سو گیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد اسے فیملی اور باقی مسافروں نے جگانے کی ناکام کوشش کی۔

اس کے بعد انشکاف ہوا کہ ٹرین پر سوار اُس شخص کی موت ہوگئی ہے۔

انتقال کرنے والے شخص کے اہلخانہ اور باقی مسافر صدمے کی باعث کچھ بھی یقین کرنے سے قاصر رہے اور کسی کو بھی اس بات کا یقین نہ آیا کہ جو شخص بالکل صحت مند حالت میں ٹرین پر سوار ہوا تھا وہ دوران سفر ہی چل بسا ہے۔

یہاں حیرانی اور تعجب کی بات یہ ہے کہ اس شخص کے انتقال کو 13 گھنٹے گزر گئے لیکن ساتھ موجود اہلخانہ اور باقی مسافروں کو اُس کا علم تک نہ ہو سکا۔

خیال رہے دوران سفر اچانک انتقال کرنے والے شخص کی لاش کو جھانسی جنکشن پر اتارا گیا جہاں پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں موجود تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More