’کوئی گرفتار نہ کرے‘، پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل کی حفاظتی ضمانت منظور

اردو نیوز  |  Jan 04, 2024

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو راہداری ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔بدھ کی رات پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے زرتاج گل کی راہدداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز اور شہر کی پولیس کے سربراہ (سی سی پی او) کو عدالت طلب کیا۔

انہوں نے پولیس حکام سے پوچھا کہ ’پشاور ہائی کورٹ میں کیا ہو رہا تھا، مجھے اسلام آباد سے آنا پڑا۔‘پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’اگر میں نہ آتا تو یہ خاتون پشاور ہائی کورٹ میں رات گزارتیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’آج گیٹ کے باہر میرے گریڈ 22 کے افسر رجسٹرار کی بے عزتی ہوئی۔‘چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا آپ پولیس میں 22 گریڈ کے افسر موجود ہیں؟ ’اگر کسی کو رات دو بجے بھی میری ضرورت ہو گی تو میں پہنچ جاؤں گا۔‘چیف جسٹس نے زرتاج گل کی حفاظتی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ’اب درخواست گزار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More