امریکا دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں سہولت کاری کے لیے عملی اقدامات کرے، چینی صدر

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

بیجنگ۔2جنوری (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی انتظامیہ پر زور دیا ہےکہ وہ دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی میں سہولت کاری کے لیے عملی اقدامات کرے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 45ویں سالگرہ پر پیغامات کا تبالہ کیا۔

چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں فریقن کو دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے اور معاہدوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہیے اور چین۔ امریکا تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں سہولت کاری کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہیئں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ پوری طرح سے ثابت کر چکی ہے اور یہ ثابت کرتی رہے گی کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا عزم چین اور امریکاکے لیے صحیح راستہ ہے اور اسے ایک نئے دور میں مشترکہ کوششوں کا مرکز بننا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More