یورپی یونین میں کوسوو کے شہریوں کے لیے ویزا فری سفر کا نفاذ

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

برسلز۔2جنوری (اے پی پی):کوسوو کے شہریوں کو یورپ میں بغیر ویزا جانے کی اجازت دینے والی یورپی یونین کی ویزا سکیم نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق نئی ویزا سکیم کے تحت کوسوو کے شہری 90 دن تک بغیر ویزا شینگن زون کا سفر کرسکیں گے۔ کوسوو 18 لاکھ نفوس کی آبادی کے ساتھ مغربی بلقان کے 6 ممالک میں سے آخری ہے جو یورپی یونین میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں ان اصلاحات کو مکمل شناخت کی جانب ایک اور قدم اور نئے عزائم کو فروغ دینے کے طور پر سمجھا جاتا ہے جس نے 2008 میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے آزادی کا اعلان کیا تھا۔ یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین کے لیے سرحد اور نقل مکانی کے انتظام کے پیش نظر کوسوو نے 2018 تک ویزا فری نظام کے لیے ضروری معیار کو پورا کیالیکن یہ منظوری فرانس اور ہالینڈ کی جانب سے روک دی گئی۔

یورپی یونین کے5دیگر ممبران قبرص، یونان، رومانیہ، سلوواکیہ اور سپین نے سربیا سے کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔ یورپی یونین کی جانب سے کوسوو کے ساتھ ویزا نظام ختم کرنے سے قبل اس ملک کا پاسپورٹ رکھنے والے دنیا کے صرف 14 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More