شاہ سلمان نے سٹیزن اکاونٹ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کردی

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

ریاض ۔2جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر سٹیزن اکاونٹ پروگرام کو موجودہ برس تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہےسعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سٹیزن اکاونٹ کو سال 2024 کے اختتام تک اور اس میں رجسٹریشن کے پروگرام کو جاری رکھنے کی سفارش کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے سیٹزن اکاونٹ پروگرام کے تحت بدلتے ہوئے معاشری حالات میں شہریوں پر معاشی بوجھ کو کم کرنے کے لیے پروگرام کو شروع کیا گیا تھا جس میں مزید توسیع جولائی 2022 میں کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More