روس نےیکم جنوری سے برکس گروپ کی چیئرمین شپ سنبھال لی

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روس نےیکم جنوری سے برکس گروپ کی چیئرمین شپ سنبھال لی۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی انٹرنیشنل افیئرز کونسل (آر آئی اے سی) کے جنرل ڈائریکٹر ایوان تیموفیوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس چیئرمین شپ کا ایک بہت بڑا ایجنڈا ہے۔ مالیات کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے۔ ماہر کے مطابق روس پر عائد پابندیوں کے ساتھ ساتھ برکس کے 4 ارکان میں سے2چین کے خلاف پابندیوں کی شرائط کے پیش نظر مالی تعاون ایک ترجیحی ایجنڈا آئٹم ہو گا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ مغربی پابندیاں دوسرے ممالک کے خلاف عائد نہیں کی جائیں گی اس لیےمالیاتی تعلقات سے متعلق مسائل میں یقیناً روس کی صدارت کے ایجنڈے میں ایک اہمیت کے حامل ہوں گے۔واضح رہے کہ برکس تنظیم 2006 میں تشکیل دی گئی تھی اور اس میں ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین شامل تھے۔ جنوبی افریقہ نے 2011 میں برکس میں شمولیت اختیار کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More