چیلنجز کے باوجود ملک 2024 میں بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعظم جاپان

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ٹوکیو۔1جنوری (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے تاہم وہ 2024 میں بڑی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق انہوں نے پیر کو نئے سال کے موقع پر اپنی تقریر میں کہاکہ جاپان کو بہت سے اہم چیلنجز کا سامنا ہے جن میں آبادی کی کمی اور آئینی اصلاحات سمیت دیگر معاملات شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کو فروغ دینے میں سیاسی استحکام ضروری ہے، انہوں نے سماجی اور اقتصادی شعبے میں اجرت میں اضافےکا عزم بھی کیا ۔ فومیو کشیدا نے ترقی کو فروغ دینے اور تبدیلی کو ایک ایسے دور کے لیے طاقت میں بدلنے کا عزم ظاہر کیا جس میں آنے والا کل آج سے بہتر ہو ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 عالمی معاملات کے لحاظ سے کشیدگی کا سال ہو سکتا ہے جس میں روس یوکرین تنازعہ، غزہ جنگ اور آئندہ امریکی صدارتی انتخابات نمایاں ہیں۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More