روسی صدر کا نئے سال پرخطاب ، قومی اتحاد پر زور

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ماسکو۔1جنوری (اے پی پی):روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب میں قومی اتحاد پر زور دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے بار بار ثابت کیا ہے کہ ہم مشکل ترین مسائل کو بھی حل کر سکتے ہیں اور ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو ہمیں تقسیم کر سکے یا ہماری ترقی کو روک سکے۔

انہوں نے روسی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ملک اور ایک بڑا خاندان ہیں۔ ہم وطن کی پراعتماد ترقی، اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں گے اور ہم مزید مضبوط ہوں گے۔ ■

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More