برازیل ، پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،7 ہلاک

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

ریو ڈی جنیرو۔1جنوری (اے پی پی):برازیل کی جنوبی ریاست پارانا کے دارالحکومت کیوریتیبا کے ضلع پیرولن میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے شنہوا نے برازیل کی ملٹری پولیس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ضلع پیرولن میں پولیس اور جرائم پیشہ گروہ کے مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تباد لہ ایسے وقت ہوا جب رہائشیوں نے مشتبہ افراد کوکیلیبر ہتھیاروں کے ساتھ سڑکوں پر چلتے پھرتے دیکھا جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

ملٹری پولیس نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے 10 ہتھیار، 2 بلٹ پروف جیکٹیں،اے کے۔47 کے کارتوس اور پستول کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے آتشیں اسلحے میں تبدیل کرنے والا سامان برآمد کرلیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More