ایران نے زیر حراست آخری ہسپانوی شہری کو بھی رہا کردیا

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

میڈرڈ۔1جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اس نے اپنے زیر حراست آخری ہسپانوی شہری سانتیا گو سانچیز کو بھی رہا کردیا ہے،سیاحت کے لیے آئے اس شخص کو اکتوبر 2022 میں ملک میں داخلے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے سپین میں ایرانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے کے حوالے سے بتایا کہ ہسپانوی سیاح سانتیاگو سانچیز جسے ایرانی خاتون مہیسا امینی کے حوالے سے جاری مظاہروں کے دورا ن میں ملک میں داخلے پر گرفتار کیا گیا تھا کو رہا کردیا گیا ہے،ہم اس اقدام پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

سفارتخانے کا کہنا ہے کہ یہ رہائی دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی عکاس اور قانون کے مطابق ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More