اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 نئے غیر مستقل ارکان الجزائر ،گیانا،سیرالیون،سلووینیا اور جنوبی کوریا کی دو سالہ مدت کا آغاز

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

اقوام متحدہ۔1جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 نئے غیر مستقل ارکان کی دو سالہ مدت کا آغاز ہو گیا، ان میں الجزائر،گیانا،سیرا لیون،سلووینیااورجنوبی کوریا شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق کونسل پانچ مستقل اور 10 غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے، غیر مستقل ارکان کا انتخاب دو سال کی مدت کے لئے ہوتا ہے۔

سلامتی کونسل کی رکنیت کی مدت 31 دسمبر 2023 کو مکمل کرنے والے ارکان میں متحدہ عرب امارات،البانیہ، برازیل، گیبون اور گھانا شامل ہیں۔ یواے ای، جس نے دسمبر2023 میں میں غزہ میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرارداد پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کر دیا تھا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مشن نےایکس پر ایک پوسٹ میں اپنی مدت کے دوران عرب دنیا کی نمائندگی اور فلسطینی کاز کو آگے بڑھانے پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More