ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم کا 52 سال حکومت کرنے کے بعداقتدار چھوڑنے کا اعلان

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

کوپن ہیگن۔1جنوری (اے پی پی):ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ دوم نے 52 سال حکومت کرنے کے بعد مسند اقتدار چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔العریبہ نیوز کے مطابق مارگریتھ نے نئے سال کی تقریب سے خطاب کے دوران اقتدار سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ملکہ مارگریتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14جنوری کو اقتدار اپنے بیٹے شہزادہ فیڈرک کو سونپ دوں گی۔

اقتدار چھوڑنے کا یہ فیصلہ 2023 کے اوائل میں ہونے والی کمر کی سرجری کے بعد کر لیا تھا۔خطاب کے دوران ملکہ مارگریتھ نے کئی سالوں سے ان کی حمایت کرنے کے لیے ڈنمارک کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ مارگریتھ نے 1972 میں اپنے والد کنگ فریڈک کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔ 83 سال کی ملکہ نے ڈنمارک پر 52 سال حکومت کی۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی ملکہ مارگریتھ برطانوی ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد یورپ کی واحد ملکہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More