سعودی عرب نے امدادی سامان کے مزید16 ٹرک غزہ بھیج دیئے

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

جدہ ۔1جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نےامدادی سامان کے مزید 16 ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعےغزہ بھیج دیئے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان مرکز غزہ کے لئے چلائی جانے والی عوامی مہم کے تحت متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویہ، طبی لوازمات اور عارضی پناہ گاہوں کے لیے سامان بھجوا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی امدادی مہم کے دوران اب تک 172 ٹرک امدادی سامان لے کر رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پہنچے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم میں اب تک 600 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More