اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کا قلمدان تبدیل کر دیا گیا

اے پی پی  |  Jan 01, 2024

تل ابیب ۔1جنوری (اے پی پی):اسرائیل کے وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ایلی کوہن کی جگہ یسرائیل کاٹز نئے وزیر خارجہ ہوں گے۔العریبہ نیوز کے مطابق اسرائیلی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایلی کوہن اب توانائی کی وزارت سنبھالیں گے۔

اسرائیلی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیل کی مخلوط حکومت کا وزارت خارجہ کا قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ پہلے سے ہی کررکھا تھا ۔ایلی کوہن جنہیں جنگ کی وجہ سے ایک مشکل مرحلے کا سامنا رہا، کو اب یورپ میں بھی چیلنجز درپیش تھے کیونکہ وہ جنگ میں فلسطینیوں کی غیر معمولی اموات اور اور جنگ کے طول پکڑ جانے پر خارجہ محاذ پروہ اطمینان بخش کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More