مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور عملہ فائرنگ سے محفوظ رہا ہے اور ان کا قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

افغانستان سے در اندازی کی کوشش ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک،نائیک شہید

اس حوالے سے پارٹی ترجمان نے بتایا ہے کہ قافلے پر ڈی آئی خان یارک کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More