سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 35ہزار روپے سے زائد اضافہ

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

ملک میں میں سالانہ بنیادوں پر سونے کی قیمت میں 35ہزار 900روپے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 میں پاکستان میں سونے کی قیمت 35ہزار 900روپے بڑھ گئی جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 264ڈالر کا اضافہ ہوا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت میں 14.52فی صد جب کہ پاکستان میں 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 19.50فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے ہوگئی۔

سردار علی خان کا پی ٹی آئی پی میں شمولیت کافیصلہ

سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More