اقوام متحدہ کے سربراہ کے مالی میں امن مشن کے اختتام پر تعریف

اے پی پی  |  Dec 31, 2023

ویانا۔31دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لئے اپنی گہری تعریف کا اظہار کیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ مشن 2015 کے امن اور مفاہمت کے معاہدے کے تحت جنگ بندی کے احترام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ “ریاستی عملداری کی بحالی” کی طرف منتقلی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشن 2015 کے امن اور مفاہمت کے معاہدے کے تحت جنگ بندی کے احترام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ “ریاستی عملداری کی بحالی” کی طرف منتقلی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔انہوں نے مشن کے سربراہ الغاسم ونے کی شاندار قیادت کر سرہاتے ہوئی مشن کے 311 اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور 700 سے زیادہ زخمی ہوئے۔انہوں نے مالی کے عوام کے ساتھ اس کے آئینی نظام کی بحالی اور امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More