دنیا کے تیز ترین طیارے کی رفتار 6437 کلومیٹر فی گھنٹہ ، 2025ء میں پرواز شروع کرے گا

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

دنیا کا تیز ترین  طیارہ سن آف بلیک برڈ 2025 میں باقاعدہ پرواز شروع کر دے گا۔ یہ طیارہ 6437 کلو میٹر فی گھنٹے سے زائد کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایس آر-72 طیارہ امریکی ایئر فورس کی جانب سے اپنے فضائی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے ایک مشن کا حصہ ہے جس کو ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے تخلیق کیا ہے۔

سعودی رائل فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

انتہائی تیز، ہائپر سونک ہائی ایلٹیٹیوڈ جاسوس طیارے کے طور پر بنائے جانےو الے  ایس آر-72 کو اب تک کا سب سے باکمال طیارہ تصور کیا جا رہا ہے ۔

اس جہاز کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہ ماضی کے کسی بھی طیارے کی نسبت زیادہ بہتر شرح سے ہائپر سونک ہتھیاروں کو چلا نے کے ساتھ ہائپر سونک رفتار پر پلک جھپکتے میں پہنچ سکے گا لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ اس رفتار پر زیادہ دیر تک پرواز کر سکے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More