اقامے کی بنیاد پر سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل کے قومی اسمبلی کی 2 اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

خضدار میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 20 سے میر خالد ہمایوں کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں این اے 264 سے بھی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

آر او کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کے پاس یو اے ای کا اقامہ ہے، کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More