حلقہ این اے 61 جہلم سے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

حلقہ این اے 61 جہلم ٹو سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔

ان کے علاوہ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد ، میجر فیض، راحیلہ مہندی اور کرنل آفریدی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

 زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جو مسترد ہو گئے ہیں۔

عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا کیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More