چین نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کر دیا

اے پی پی  |  Dec 30, 2023

بیجنگ۔30دسمبر (اے پی پی):چین نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے آزمائشی سیارہ لانچ کر دیا ہے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے ایک آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کیا ہے جو کامیابی سے اپنے طے کر دہ مدار میں داخل ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 505 واں فلائٹ مشن تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More