نواز شریف عوام کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے، پرویز خٹک

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف عوام کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے ہیں۔

کاٹلنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فوج کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی صدراتی نظام لا کر بادشاہ بننا چاہتا تھا، وفاق میں رہنے والے تمام حکمران قومی مجرم ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کو فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی جائے، صدر عارف علوی

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا قرضے لیے تو خود کشی کر لوں گا، شہباز شریف نے ڈیڑھ سال میں خیبرپختونخوا کو کچھ نہیں دیا، کے پی کے پاس تنخواہوں کیلئے فنڈ نہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ 41 سال سے سیاست میں ہوں، تعلیمی اصلاحات کی بدولت پرائیویٹ سے بچے سرکاری سکولوں میں آگئے، 60 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے، 4 ہزار ڈاکٹرز کو روزگار دیا، صحت کارڈ میں نے متعارف کروایا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More