چترال، دیر، کوہستان اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، کوہستان، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خطہ پوٹھواراورخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More