آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

ہم نیوز  |  Dec 29, 2023

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا، سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10 ، اسکردو میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، گلگت، گوپس میں منفی 5، کالام اور استور میں منفی 4 جبکہ ہنزہ میں منفی 3 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More