اسپتال میں زیر علاج طویل القامت نصیر سومرو نے حکومت سے کیا اپیل کردی؟

ہماری ویب  |  Dec 29, 2023

کراچی کے اسپتال میں زیر علاج دنیا کے سب سے طویل القامت شخص نصیر سومرو کے مداحوں نے حکومت سے علاج کیلئے مدد کی اپیل کردی ہے۔

عالمی ریکارڈ کے حامل 54 سال نصیر سومرو مداحوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ریکارڈ ہولڈر نصیر سومرو کی مدد کرے اور ان کے علاج معالجے میں مدد دے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے طویل القامت نصیر سومرو کو 10 لاکھ روپے دیئے تھے اور ماہانہ 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ گورنر سندھ نصیر سومرو سے ملاقات کے لئے کراچی میں ان کے گھر پہنچے اور خیریت دریافت کی تھی۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بد قسمتی ہے کہ ہم نے نصیر سومرو جیسی شخصیت کو زندگی میں ہی فراموش کردیا، نصیر سومرو کی یہ بات سن کر بہت دکھ ہوا کہ وہ سوچتے ہیں کہ سندھ کا بیٹا نہیں ہوں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نصیر سومرو کو 10 لاکھ روپے دیے، جب کہ گھر میں جنریٹر لگانے اور ان کے قد کے برابر بیڈ بنانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔

نصیر سومرو علالت کی وجہ سے اس وقت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداحوں نے حکومت کی توجہ دلانے کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More