بنگلہ دیش، ایڈز کے مریضوں کی تعداد 34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

ڈھاکہ۔29دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش میں رواں سال کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی نے بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 1276 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ، یہ تعداد 1989 سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے،

رواں سال ایڈز کی وجہ سے 266 افراد ہلاک بھی ہوئے ، 2022میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 947 اور اموات کی تعداد 232 ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989 سے اب تک 10 ہزار 984 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور 2 ہزار 86 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش حکومت ایڈز کے مریضوں کا مفت علاج کرتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تقریباً 39 ملین ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More