روس کے مشرق بعید میں سویت دور کے مسافر بردار طیارے کی منجمد دریا پر لینڈ ینگ

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

ماسکو ۔29دسمبر (اے پی پی):روس کے مشرق بعید میں سویت دور کا ایک مسافر بردار طیارہ غلطی سے منجمد دریا پر لینڈ کر گیا تاہم طیارے میں سوار تمام 30 مسافر محفوظ رہے۔

جمعہ کو مشرقی سائبیرین ٹرانسپورٹ کے ترجمان کے حوالے سے مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق یکوتیا خطے میں پولر ائر لائن کا ایک اینٹونوف 24- طیارہ جس پر 30 مسافر سوار تھے، رن وے سے باہر واقع دریائے کولیما پر لینڈ کر گیا ۔

دریائے کولیما خطے میں شدید سردی کے باعث منجمد ہے تاہم واقعہ میں تمام مسافر محفوظ رہے ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ طیارے کی منجمد دریا پر لینڈینگ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے ہوئی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More