ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

استنبول ۔29دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارے عنقاتھری نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترک ایرو انڈسٹری توساش کے تیار کردہ ڈرون جنگی طیارے عنقا3نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنقا اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی دفاعی صنعت میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More