اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے نئے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا تقرر

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

ویانا۔29دسمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے یو این ایف پی اے کے نئے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرر ی کا اعلان کیا ہے۔

چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر کے ایک پریس نوٹ کے حوالے سے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے برطانیہ سے اینڈریو پال سابرٹن کو اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کا نیا اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (منیجمنٹ) کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

واضح رہے کہ اینڈریو پال سابرٹن نومبر 2023 سے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (انتظام) اشتہاری عبوری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ستمبر 2016 سے یو این ایف پی اے کے کنٹرولر اور ڈویژن آف مینجمنٹ سروسز کے ڈائریکٹر بھی ہیں مزید براں انہوں نے یو این ایف پی اےمیں اپنی مدت ملازمت سے قبل وہ 2001 سے 2009 تک اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم میں ایک سینئر فنانس آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More