ایمان مزاری نے شادی کر لی، دلہا کون ہیں؟ دیکھیں شادی کی خوبصورت تصاویر

ہماری ویب  |  Dec 29, 2023

سابق وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی نے ایکس پر اپنی شادی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ایمان مزاری نے تصویر کے ساتھ دل اور انگوٹھی کے ایموجیز شئیر کیے جبکہ ان کے شوہر نے بھی اہلیہ کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کردیا اور ساتھ کیپشن دیا کہ اپنی زندگی کی محبت کے ساتھ شادی کرلی۔

شادی کے موقع پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا۔ دلہن نے سفید کڑھائی والی جارجٹ کی ساڑھی اور دونوں کلائیوں میں سفید پھول جبکہ دولہا نے شلوار قمیص کے ساتھ ویسٹ کورٹ اور کلہ پہنا ہے۔

ایمان مزاری کے شوہر پیشے سے انسانی حقوق کے وکیل ہیں جبکہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق عبد الہادی فیئر ٹرائل ڈیفنڈرز، ادارہ قانونی امدادی سیل کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے قانون کی ڈگری کے ساتھ نیو کیسل لا اسکول سے گریجویش کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More