امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا حوثیوں کی حمایت کرنے پر ایران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

واشنگٹن۔29دسمبر (اے پی پی):امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثیوں کی حمایت کرنے پر ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق امریکی ساؤتھ کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رہنما نے کہا کہ انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے کہا کہ وہ ایران کےمعاملے پر کمزوری نہ دکھائیں اور اس پر واضح کریں کہ جوابی حملے کے لئے امریکی ریڈ لائنز کیا ہیں۔سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ ایران کی حمایت کے بغیر حوثی کچھ نہیں ، ایرانی تیل کے ذخائر اور پاسداران انقلاب کا ہیڈ کوارٹر آپ خلا سے دیکھ سکتے ہیں، ا نہیں دنیا کے نقشے سے مٹا دیں ۔

انہوں نے کہا اگر آپ واقعی امریکی فوجیوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو ایرانی قیادت پر واضح کر دیں کہ اگر انہوں نے پراکسی کے ذریعے کسی امریکی فوجی پر حملہ کیا تو ان کو نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ اس سال عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر 100 سے زائد حملے ہو چکے ہیں اور حالیہ عرصے میں ان حملوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More