آسٹریلیا میں متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم سے 2افراد ہلاک ، 12 زخمی

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

سڈنی۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پانچ گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور12زخمی ہو گئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس فورس نے ایک بیان میں بتایا کہ سڈنی کے شمال مغرب میں تقریباً 156 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک چھوٹے سے قصبے والیروانگ میں گریٹ ویسٹرن ہائی وے پر 5گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 3بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہےاور نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے ماہرین جائے حادثہ پر حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ گریٹ ویسٹرن ہائی وے کو حادثے کے بعد دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More