چاڈ ،ریفرنڈم کے ذریعے ملک کا نیا آئین منظور کرلیا گیا

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اجامینا ۔29دسمبر (اے پی پی):جمہوریہ چاڈ میں نیا آئین منظور کر لیا گیا ہے۔چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چاڈ کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر کو ایک مقبول ریفرنڈم میں 85.90 فیصد ووٹوں سے نیا آئین منظور کر لیا گیا ہے۔

آئینی ریفرنڈم کے ذمہ دار قومی کمیشن کے مطابق 8.3 ملین سے زیادہ ووٹروں میں سے 63 فیصد سے زیادہ نے ریفرنڈم میں حصہ لیا۔واضح رہے کہ ملک کے عبوری صدر مہات ادریس ڈیبی اٹنو نئے آئین کو جاری کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More