برطانیہ ، مکڑی نے خاتون کے کان میں جالا بن دیا

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

لندن ۔29دسمبر (اے پی پی):برطانیہ میں مکڑی نے خاتون کے کان میں جالا بن دیا۔اردو نیوز کے مطابق لُوسی وائلڈ نامی خاتون کو کان میں خارش کے ساتھ ساتھ آوازیں محسوس ہونے پر تشویش ہوئی جس پر اس نے کان صاف کرنے والے جدید سمارٹ بڈ این الیکٹرانک ایئر کی مدد سے جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ اس کے کان میں ایک مکڑی گھسی ہوئی ہے۔

خاتون نے کان میں زیتون کا گرم تیل ڈالا جس سے مکڑی باہر آگئی لیکن اسے پھر بھی درد محسوس ہوتا رہا ،ہسپتال جانے پر پتا چلا کہ مکڑی نے اس کے کان میں جالا بن دیا ہے ۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کے کان کی صفائی کر دی ہے تاہم ابھی بھی وہ ذہنی طور پر خوفزدہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More