بولیویا،مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد ہلاک ،19زخمی

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

لاپاز۔29دسمبر (اے پی پی):بولیویا میں ایک مسافر بس100میٹر گہری کھائی میں گرنےسے 3افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ کاراناوی میں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ ولفریڈو جواریز نے میڈیا کو بتایا کہ فلوٹا یونگوئینا کمپنی کی ملکیتی ایک مسافر بس کاراناوی سے آلٹو بینی جاتے ہوئے سڑک کنارے تقریبا 100میٹر گہری کھائی میں گر گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں 3افراد ہلاک اور 19زخمی ہوئے ہیں جن کو سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور دیہی اور سرحدی پولیس کے ارکان نے قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کاراناوی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More