زرمبادلہ کے ذخائر 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Dec 29, 2023

زرمبادلہ کے ذخائر 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافہ کے بعد 12.85 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.757 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.098 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران حکومت پاکستان کی وصولیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More