پی ایس او کا گردشی قرض 812ارب روپے سے تجاوز کر گیا

ہم نیوز  |  Dec 29, 2023

سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کا مالی بحران شدید ترین ہوگیا، پی ایس او کا گردشی قرض 812 ارب روپے سے تجاویز کرگیا۔

دستاویزات کے مطابق پی ایس او کا گردشی قرض 812ارب روپے سے تجاویز کرگیا جس میں سوئی ناردرن کے ذمے پی ایس او کے 529ارب سے زائد بقایا جات ہیں جبکہ پاور سیکٹر نے 185ارب 70 کروڑ روپے کا ادھار تیل لے رکھا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر 12.85 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

پاور سیکٹر میں سب سے بڑے ڈیفالٹر جنکوز اور سی پی پی ہیں، جنکوز اور سی پی پی نے پی ایس او کو 150ارب سے زائد ادا کرنے ہیں، حبکو نے 29 ارب 82 کروڑ اور کیپکو نے 5 ارب کی ادائیگی نہیں کی۔

دستاویزات کے مطابق حکومت اور پی آئی اے کے ذمے پی ایس او کے 96ارب 80کروڑ کے بقایا جات ہیں، پی ایس او نے بھی آئل ریفائنز کو 153 ارب 40 کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More