کویت اور مصر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

کویت سٹی۔29دسمبر (اے پی پی):کویت اور مصر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق دونوں ممالک میں صحت کی وزارتوں کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’’جے این ون‘‘ کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم اس حوالےسے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

کویت کی وزارت صحت کے ترجمان عبداللہ السند نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے ویرینٹ سامنے آنا غیرمتوقع نہیں تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ موسم میں نظام تنفس کے امراض زیادہ ہو جاتے ہیں جو سیزنل ہوتے ہیں اس حوالے سے پریشانی کی بات نہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ اگر کوئی وائرس کا شکار ہوتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ خود کو دوسروں سے الگ رکھے اور مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔

دوسری جانب مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو ’’جے این ون ‘‘ ہے ۔ متاثرہ مریضوں کی حالت بہتر ہے اور کسی کو ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More