ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

ہم نیوز  |  Dec 29, 2023

ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد راور شام،رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ اور نارووال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔

جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی09،گلگت، کالام منفی 05، قلات،ہنزہ،گوپس منفی04، زیارت،استور اور سرینگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More