سابق وزیراعلی سندھ کے مقابلے میں انکی بھتیجی میدان میں آگئیں

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

 سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے مقابلے میں ان کی بھتیجی میدان میں آ گئیں، حنا شاہ جیلانی نے الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قائم علی شاہ کی بھتیجی حنا شاہ جیلانی پی ایس 26 پرآزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے چچا کا مقابلہ کریں گی۔ اس حوالے سے حنا شاہ جیلانی نے کہا کہ بڑے سائیں بزرگ ہو گئے ہیں مگر ابھی تک آرام کا نہیں سوچ رہے، نہ ہی ہمیں موقع دے رہے ہیں، ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

نوازشریف کی زندگی سیاسی قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،شہبازشریف

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More