دیوالیہ کا خطرہ بھی ہے اور ۔۔ جانتے ہیں سال 2024 پاکستان کیلئے کیسا ہوسکتا ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 28, 2023

اپنی تمام تر ہنگامہ خیزیوں اور رعنائیوں کے بعد سال 2023 اختتام کے قریب ہے اور 2024 کا سورج طلوع ہونے والا ہے، سال 2023 پاکستان کیلئے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا جبکہ علم نجوم کے ماہرین 2024 کو بھی پاکستان کیلئے کوئی زیادہ بہترنہیں سمجھتے۔

2023 میں پاکستان کو متعدد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا جبکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیجانی کیفیت بھی برقرار رہی اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال بھی پاکستان کو معاشی عدم استحکام کا سامنا ہوسکتا ہے اور ڈیفالٹ کا خطرہ بھی برقرار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان پر زہرہ اور زحل کا غلبہ ہے اور دسمبر 2024 تک خطرناک مالی صورتحال کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بھاری قرضوں کے بوجھ سے بچانے کی پاکستان کی کوششیں اگلے سال کامیاب ہو سکتی ہیں۔

علم نجوم کے ماہر کہتے ہیں کہ پاکستان پر قرضوں کا بہت بڑا بوجھ ہے جو اکتوبر 2026 تک زہرہ کی وجہ سے بہت آگے جائے گا اور اگر پاکستان کسی طرح دیوالیہ ہونے سے بچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو قومی جائیداد چین یا سعودی عرب کے پاس گروی رکھنی پڑسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More