خیبر پختونخوا،قیدیوں کو جیل میں مزدوری اور بینک اکاؤنٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

خیبرپختون خوا کی حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات خیبرپختونخوا عثمان محسود نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی منظوری ویلفئیر فنڈ رولز 2023 کے تحت دی گئی۔

پہلی بار قیدیوں کی جانب سے خاندان کی کفالت کے لیے رولز بنائے گئے ہیں اور اب اکانٹس کھولنے کے لیے بینک آف خیبر سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قیدی جیل میں مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے، قیدیوں کو ملنے والی اجرت کا 10 فیصد حکومت، 30 فی صد قیدیوں کو دیا جائے گا جب کہ 60 فی صد ویلفئیر فنڈ میں جمع ہوگا۔

آئی جی جیل خانہ جات نے مزید بتایا کہ جیلوں میں قیدی قالین سازی، فرنیچر اور چمڑے کے چھوٹے کارخانوں میں مزدوری کرسکیں گے، قیدی پی سی او اور کینٹین میں بھی مزدوری کرسکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More