زمبابوے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 92 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

ہرارے۔28دسمبر (اے پی پی):زمبابوے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 92 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے میں قومی پولیس کے ترجمان پال نیاتھی نے میڈیا کو بتایا کہ زمبابوے میں 15 سے 27 دسمبر کے دوران سڑک ٹریفک حادثات میں 92 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوئے۔

نیاتھی نے کہا کہ ملک کی شاہراہوں پر زیادہ تر حادثات تیز رفتاری، عدم توجہی، اوور ٹیکنگ کی غلطیوں، اوور لوڈنگ، غلط فہمی، بہت قریب سے پیروی کرنے اور ڈرائیوروں کی جانب سے لاپرواہی کے نتیجے میں پیش آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ زمبابوے ریپبلک پولیس ڈرائیوروں سے اس چھٹی میں محتاط رہنے اور سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے کی تاکید کرتی ہے ہم ڈرائیوروں کو یاد دلاتے ہیں کہ روڈ سیفٹی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے جس میں تمام کے تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More