ترکیہ میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں 11 افراد ہلاک

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

استنبول۔28دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کی ایک ہائی وے پر متعدد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 11افراد ہلاک اور 57زخمی ہو گئے ہیں ۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی صوبے ساکریہ کے گورنر یاسر کراڈینیز نے میڈیا کو بتایا کہ شمالی مارمارا ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 3بسیں اور ایک ٹرک سمیت 7 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کےنتیجے میں 11افراد ہلاک اور 57زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کا 10 مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر انصاف یلماز تنک نےایک ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر کی سربرائی میں 3سرکاری وکیلوں کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More