پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر ریکارڈ

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی ماہ کے دوران 28.98 فیصد اضافہ ہو گیا۔

پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت میں دیکھا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5ماہ کے دوران پاکستان کی مشرق وسطی کے لیے برآمدات ایک ارب 25کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 97کروڑ 45 لاکھ ڈالر رہی تھیں۔

اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز میں تیزی، انڈیکس میں 805 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات جولائی تا نومبر کے دوران 50فیصد بڑھ کر 27کروڑ 56لاکھ ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب دوسری بڑی برآمدی منڈی ہے۔

گزشتہ مالی سال 2023ء کے دوران اس کے لیے برآمدت 13.1 فیصد اضافے کے بعد 50 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی، جو اس سے گزشتہ برس 42 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More