وسطی لائبیریا میں ٹینکر ٹرک کے پھٹنے سے 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

مونرویا ۔28دسمبر (اے پی پی):وسطی لائبیریا میں ٹینکر ٹرک کے پھٹنے سے 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔اے ایف پی کے مطابق لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرانسس کیتھ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وسطی لائبیریا میں ایک ٹینکر ٹرک الٹنے کے بعد پھٹنے سے 40 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے،

پٹرول لے جانے والا ٹینکر دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر (80 میل) دور ٹوٹوٹا میں سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ ڈاکٹر فرانسس کیتھ نے بتایا کہ متاثرین کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے لیکن اندازہ ہے کہ اس واقعے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ پولیس نے قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد 15 بتائی تھی اور کہا تھا کہ کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے ۔

لائبیریا نیشنل پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پرنس بی ملبہ نے کہا کہ بہت سے لوگ جل کر خاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ابھی تک زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد جمع کر رہی ہے۔ عینی شاہد ین کے مطابق ٹینکر کے الٹنے بعداس کے ٹینک سے تیل لینے کے لیے لوگ ٹرک پر چڑھ گئے ، کچھ لوگ ٹینک میں سوراخ کرنے کے لیے آہنی آلات کا استعمال بھی کر رہے تھے اور اسی دوران آگ بھڑک اٹھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More