سعودی عرب، گورنر مدینہ اور 5ریجن کے نائب گورنرزنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

ریاض۔28دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں ریاض کے قصر عرقہ میں مدینہ منورہ ریجن کے گورنر اور مختلف ریجنز کے5 نائب گورنرز نے حلف اٹھالیا ۔

اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر مدینہ منورہ ریجن شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، الشرقیہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز، تبوک ریجن کے نائب گورنر شہزادہ خالد بن سعود بن عبداللہ بن فیصل بن عبدالعزیز،

عسیر ریجن کے نائب گورنر شہزادہ خالد بن سطام بن سعود بن عبدالعزیز، الجوف ریجن کے نائب گورنر شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔تقریب حلف برداری میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے بھی شرکت کی۔یاد رہے کہ رواں برس 12 دسمبر کو جاری ہونے والے شاہی احکامات میں مدینہ منورہ میں نئے گورنر اور پانچ خطوں میں نائب گورنروں کا تقرر کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان نے شہزادہ فیصل بن سلمان کو شاہی مشیر اور کنگ عبدالعزیز فاونڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئر مین تعینات کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More